ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میکسیکو میں ہزارہا افراد کا امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

میکسیکو میں ہزارہا افراد کا امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

Tue, 14 Feb 2017 13:12:09    S.O. News Service

مسکسیکوسٹی،13؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میکسیکو میں ملک گیر مظاہروں کے دوران ہزارہا شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں مظاہرین کا ایک بڑا اجتماع آزادی کی یادگار کے سامنے منعقد ہوا۔ مغرب کی جانب واقع شہر کُواڈالایارا میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کے شہروں کو بُرا بھلا کہا تھا اور اُنہیں منشیات فروش اور آبرو ریزی کرنے والے قرار دیا تھا۔ اب صدر بننے کے بعد ٹرمپ آزادانہ تجارت کے شمالی امریکی معاہدے کو ختم یا اُس پر نئے سرے سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کے ساتھ ملنے والی سرحد پر ایک دیوار بھی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔


Share: